بلاول بھٹو حکومت میں شمولیت پر تیار
ن لیگ کی خواہش پر پیپلزپارٹی نے رضامندی ظاہر کی، مزید بات چیت ہونے کا امکان ،ایسی باتیں پہلے بھی ہوتی رہیں ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں: شازیہ مری ،پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت میں شمولیت کی خبروں کی تردید کردی
لاہور ( مانیٹرنگ نیوز) پیپلز پارٹی کی حکومت میں شمولیت پر مرکزی رہنماؤں کا ن لیگ کے اعلیٰ عہدیداروں سے رابطہ ہوا ہے۔پارٹی ذرائع کے پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں وفاق اور پنجاب میں شمولیت پر بات ہوئی،حکومت میں شمولیت کے لئے دونوں پارٹیوں کی اعلیٰ سطح کی قیادت میں رابطہ ہوا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت میں بات چیت کچھ روز پہلے ہوئی، ن لیگ چاہتی ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت میں شامل ہوجائے، پیپلز پارٹی نے حکومت میں شمولیت پر کسی حد تک رضامند دکھائی دیتی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا تھے کہ حکومت میں شمولیت کے لئے مزید بات چیت ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی ن لیگ سے وفاق اور پنجاب حکومت میں شمولیت پر 20 روز پہلے بات ہوئی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) نے وفاقی حکومت میں شمولیت کی خبروں کی تردید کردی۔ پی پی رہنما شازیہ مری نے خبروں کو محض قیاس آرائیاں قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی باتیں پہلے بھی ہوتی رہیں ہیں لیکن ان میں کوئی صداقت نہیں۔