بلاول بھٹو وفاقی حکومت کے پی پی کو منانے کیلئے ترلے
پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے چیمیر میں ملاقات ، سردار ایاز صادق، نائب وزیراعظم اسحق ڈار، سینیٹر رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ شریک تھے
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان بڑھتی ہوئی دوریوں کے پیش نظر دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں افہام و تفہیم سے تمام مسائل حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے چیمیر میں ملاقات ہوئی۔ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، نائب وزیراعظم اسحق ڈار، سینیٹر رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ شریک تھے۔ذرائع کے مطابق رہنما پیپلزپارٹی نوید قمر نے نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کو پیغام دیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو اس طرح کے بیانات سے اجتناب کرنا چاہیے۔نوید قمر نے رانا ثناء اللہ سے کہا کہ سخت بیانات کے جواب میں جارحانہ بیانات دیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی نے کی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے افہام و تفہیم سے تمام مسائل حل کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔