آزادی نقل و حرکت کو پائیدار طور پر یقینی بنانے کیلئے وسیع سفارت کاری اور عملی حل درکار ہے
مسقط(آئی این پی )عمان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کی ایرانی منصب عباس عراقچی کے ساتھ آبنائے ہرمز پر اچھی بات چیت ہوئی ہے۔عمانی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر عراقچی کے ساتھ اچھی بات چیت ہوئی ہے۔بدر البوسعیدی نے لکھا کہ ساحلی ممالک کی حیثیت سے ہم بین الاقوامی برادری کیلئے اپنی مشترکہ ذمہ داری اور اس فوری انسانی ضرورت کو تسلیم کرتے ہیں کہ طویل عرصے سے حراست میں موجود ملاحوں کو رہا کیا جائے۔ان کا کہنا ہیکہ آزادی نقل و حرکت کو پائیدار طور پر یقینی بنانے کیلئے وسیع سفارت کاری اور عملی حل درکار ہیں۔یاد رہے کہ عباس عراقچی ہفتہ کو پاکستان سے دورہ کرنے کے بعد عمان روانہ ہوئے تھے جہاں ان کی عمان کے سلطان کے ساتھ علاقائی پیش رفت اور ثالثی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔