2روز سے لاپتا کمسن بچی کی لاش برآمد

قصور(خصوصی رپورٹ)2روز سے لاپتہ ہونے والی کمسن بچی کی لاش برآمد، قصور کے نواحی گائوں سہاری میں ڈرین سے نجی بھٹہ خشت پر آئی 6سالہ بچی دو روز لاپتا ہوگئی تھی جس کی لاش گزشتہ روز سہاری ڈرین سے مل گئی۔ مقامی افراد نے لاش کو اپنی مدد آپ کے تحت نکالا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔