راولپنڈی: 2ماہ قبل لاپتا ہونے والے 5سالہ بچے کی لاش تالاب سے برآمد

 لاش موہڑہ گاڑھا میں تالاب سے ملی ،بچہ والدہ کیساتھ قریبی عزیز کی شادی میں روات گیا اور لاپتا ہو گیا تھا
راولپنڈی(آئی این پی)راولپنڈی سے 2ماہ قبل لاپتا ہونے والے 5سالہ بچے کی لاش تالاب سے ملی ہے۔پولیس کے مطابق 5سال کا بچہ گذشتہ سال 23نومبر سے لاپتا تھا، بچے کی لاش تھانہ روات کی حدود میں موہڑہ گاڑھا میں تالاب سے ملی ہے۔بچہ والدہ کے ساتھ قریبی عزیز کی شادی میں روات گیا اور لاپتا ہو گیا تھا۔پولیس نے کہا کہ بچے کے اغواء کا مقدمہ تھانہ روات میں درج ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو قتل کیا گیا یا حادثہ پیش آیا تحقیقات جاری ہیں۔