اوٹاوا (آئی این پی )کینیڈا میں چند روز سے لاپتا بھارتی طالبہ کی لاش ساحل سمندر سے بر آمد ہو گئی، بھارتی ہائی کمیشن نے لاش ملنے کی تصدیق بھی کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ونشیکا نامی طالبہ گذشتہ کچھ دنوں سے لاپتا تھی۔تاہم اب آنجہانی لڑکی کی لاش ملنے کے بعد مقامی پولیس نے موت کی وجہ جاننے کیلیے تفتیش شروع کردی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ونشیکا بھارت کی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کے رہنما کی بیٹی تھی، وہ ڈھائی سال پہلے تعلیم حاصل کرنے کے لیے کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا گئی تھی۔ونشیکا 25اپریل سے لاپتا تھی اور اسی رات سے اس کا فون بھی بند ہوگیا تھا۔