لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر نا جائز اسلحہ کے خلاف پولیس ان ایکشن ہے چوکی انچارج واہگہ سنی بشیر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائی کرتے ہوئے دوران پٹرولنگ سر عام اسلحہ لہرانے اور نمائش کر کے خوف و ہراس پھیلانے والا ملزم ناصر کواسلحہ سمیت گرفتار کرلیاایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق ملزم ناصر سے آٹو میٹک رائفل6 میگزینز اور سینکڑوں گولیاں برآمد کر لی گئی علاقے میں سر عام اسلحہ لیکر گھومنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائیگاگرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات جاری ہے نا جائز اسلحہ، شو اف ویپن اور ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔