اسلحہ کی سرعام نمائش کرنے والا گرفتار، مقدمہ درج

حجرہ شاہ مقیم (خصوصی رپورٹ )اسلحہ کی نمائش کے خلاف پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اسلحہ کی نمائش کی اطلاع پر فوری نوٹس لیا گیا اور کارروائی کے دوران ملزم محمد رمضان کو اسلحہ سمیت دھر لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 12 بور رپیٹر اور کارتوس برآمد کر لیے گئے۔حویلی پولیس نے غیر قانونی اسلحہ کی نمائش پر آرمز آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس حوالے سے ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔