لاہور (خصوصی رپورٹ )سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کی زیر صدارت اجلاس میں محکمہ کماڈیٹیز مینجمنٹ کی تشکیل نو بارے اہم فیصلے کیے گئے، کماڈیٹیز مینجمنٹ سیکٹر میں جدید دنیا میں ہونیوالی تحقیق پر نظر، مقامی نقطہ نظر بھی شامل ہوگا ،کس ضلع کی پیداوار کب اور کہاں جائے گی، سب ریکارڈ ہوگا، علاوہ ازیں روایتی منڈیوں سے جدید مارکیٹنگ سسٹم کو متعارف کرانے کیلئے مارکیٹ فیسلیٹیشن سنٹرز کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے،فارمرز ایڈوائزری ،کمیونٹی بیسڈ سٹوریج سسٹم سمیت دیگر اقدامات کے عملی نفاذ بارے مزید تجاویز طلب کر لی گئی ہیں۔