مری میں سیاحوں کی رہنمائی کیلئے سہولت سنٹرز قائم

سانحہ بلوچستان کے شہدا کے لواحقین کو2کروڑ70لاکھ فراہم :سلمان رفیق
لاہور(کرائم رپورٹر)صو با ئی وزیر صحت و چیئر مین ڈیز اسٹر مینجمنٹ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق نے کہاہے کہ پی ڈی ایم اے کسی بھی ناگہانی آفت سے بچنے کے لئے مکمل طور پر الرٹ ہے ، مری میں سیاحوں کی رہنمائی کیلئے سہولت سنٹرز قائم کئے گئے ہیں، خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث 2500 متاثرہ خاندانوں کو راشن ،سانحہ بلوچستان میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کو 2 کروڑ 70 لاکھ روپے کی مالی مدد فراہم کی گئی۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پر یس کا نفر نس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ رواں بر س ابتک آسمانی بجلی و مون سون بارشوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے باعث متاثرین کو مالی معاونت فراہم کی گئی، امسال مری میں متوقع برفباری کے مو قع پرپی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ سیاحوں کی رہنمائی اور تحفظ کے لئے موجود رہے گی،خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث 2500 متاثرہ خاندانوں کو راشن فراہم کیا گیا، مون سون بارشوں اور آسمانی بجلی سے بچا ئو کے لیے پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں آگاہی مہم چلائی گئی،سموگ سے نمٹنے اور بہتر حکمت عملی بنانے کے لیے تھنک ٹینک کی بنیاد رکھی گئی جس میں تمام اعلیٰ اداروں کے پروفیسرز کو شامل کیا گیا۔