لا ئوڈ سپیکر ایکٹ کی پاسداری پر سختی سے عمل در آمد یقینی بنایا جائے:اے آئی جی آپریشنز
لاہور(کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب کی ہدایت پر محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر پولیس کی سکیورٹی ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔ سی سی پی او لاہور سمیت پنجاب پولیس کے تمام ریجنل و ضلعی افسران، ٹریفک پولیس اور آپریشنل یونٹس کو محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔اے آئی جی آپریشنز پنجاب زاہد نواز مروت نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران پولیس افسران و اہلکار جلوس اور مجالس کو پرامن بنانے کیلئے م ئوثر اقدامات کریں۔علما کرام، امن کمیٹیوں، مجالس اور جلوسوں کے منتظمین کے ساتھ مکمل کوارڈینیشن رکھیں۔طے شدہ روٹس اور مقامات کے علاوہ کسی بھی جگہ جلوس و مجالس کی اجازت نہ دی جائے۔لا ئوڈ سپیکر ایکٹ کی پاسداری پر سختی سے عمل در آمد یقینی بنایا جائے۔ملک دشمن و جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے دیگر ایجنسیز کے ساتھ مل کر انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپ کی جا سکتا تھا