مالکن نے ڈرائیور کے ساتھ مل کر گھر میں چوری کا پلان بنایا
واردات میں استعمال ہونیوالا پسٹل بھی مالکن نے ڈرائیور کو فراہم کیا
لاہور(کرائم رپورٹر)گھر میں 1 کروڑ 6 لاکھ کی نقدی اور 40 تولے سونے کی چوری کا ڈراپ سین ہوگیا گھر کی مالکن ہی واردات کی ماسٹر مائنڈ نکلی پولیس کے مطابق تھانہ ویمن ریس کورس پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گھر کی مالکن نے ڈرائیور کے ساتھ مل کر گھر میں چوری کا پلان بنایاگھر کے دیگر افراد کی غیر موجودگی میں ملزمہ نے ڈرائیور سے واردات کروائی واردات میں استعمال ہونیوالا پسٹل بھی گھر کی مالکن نے خود ڈرائیور کو فراہم کیا ملزمہ نے خفیہ جگہ مل کر ڈرائیور سے سونا ،نقدی لے کر اس کا نمبر بلاک کر دیا، گرفتار ملزمہ نے اعتراف کیا کہ پیسوں اور سونے کی لالچ میں چوری کی واردات کا ڈرامہ کیاایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق ملزمان سے کچھ نقدی رقم ، سونا اور پستول برآمدکرلی،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔