جسم میں پانی کی کمی کے 11 خطرناک اثرات

جسم میں پانی کی کمی کے 11 خطرناک اثرات

پانی کی کمی سے پیدا ہونے والی 11 خطرناک بیماریاں – صحت مند زندگی کے لیے پانی کا متوازن استعمال ضروری

انسانی جسم کا بیشتر حصہ پانی پر مشتمل ہے۔ ماہرین کے مطابق:

جسم کا 70%
دماغ کا 73%
پھیپھڑوں کا 83%
جلد کا 64%
پٹھے اور ہڈیاں بھی 31% پانی سے بنے ہوتے ہیں۔
پانی کی کمی نہ صرف جسمانی نظام کو متاثر کرتی ہے بلکہ متعدد سنگین بیماریوں کو بھی جنم دیتی ہے۔ ماہرین صحت روزانہ کم از کم 1 لیٹر پانی پینے کی ہدایت کرتے ہیں، جبکہ گرمی، جسمانی مشقت یا بیماری کی صورت میں یہ مقدار بڑھائی جا سکتی ہے۔

پانی کی کمی سے لاحق ہونے والی 11 اہم بیماریاں:
1. ڈی ہائیڈریشن
پانی کی کمی سے جسم میں پانی کا توازن بگڑ جاتا ہے، جس سے گردے، مثانہ اور پیشاب کی نالی کی سوزش (UTI) جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

2. قبض
پانی کی مناسب مقدار نہ ملنے سے آنتوں کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے، اور خوراک صحیح ہضم نہیں ہو پاتی، جس سے قبض کی شکایت عام ہو جاتی ہے۔

3. ہائپرٹینشن (بلند فشار خون)
پانی کی کمی سے جسم میں ویسوپریسن ہارمون کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو خون کی نالیوں کو سکیڑ دیتا ہے اور ہائپرٹینشن کا باعث بنتا ہے۔

4. جوڑوں کا درد
پانی کی کمی سے جوڑوں کے درمیان موجود کارٹیلیج خشک ہونے لگتا ہے، جس سے عمر سے پہلے جوڑوں کے درد کی شکایت شروع ہو سکتی ہے۔

5. دماغی صلاحیت میں کمی
پانی کی کمی دماغی کارکردگی کو متاثر کرتی ہے، الیکٹرولائٹس کا توازن بگڑنے سے توجہ، یادداشت اور نیند متاثر ہوتی ہے، جبکہ مسلسل سر درد بھی اس کا ایک اہم اشارہ ہے۔

6. پیشاب کی مقدار میں کمی
جب جسم میں پانی کم ہو تو پیشاب کی مقدار گھٹ جاتی ہے، اور اس کا رنگ بھی گہرے پیلے رنگ میں بدل جاتا ہے، جو گردوں پر دباؤ ڈال سکتا ہے۔

7. معدے میں جلن
پانی کی کمی معدے میں تیزابیت بڑھا سکتی ہے، جس سے سینے کی جلن، السر اور جگر و لبلبے کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

8. منہ خشک ہونا اور بدبو آنا
زیادہ پیاس لگنا یا منہ خشک ہونا پانی کی کمی کا واضح اشارہ ہے۔ تھوک کی کمی سے منہ میں بیکٹیریا بڑھتے ہیں جو سانس کی بدبو کا باعث بنتے ہیں۔

9. جگر کی کارکردگی متاثر ہونا
پانی کی کمی سے جگر کو خوراک ہضم کرنے میں دشواری ہوتی ہے، جس سے بھوک کا نظام متاثر ہوتا ہے اور وزن میں اضافہ یا دیگر مسائل جنم لیتے ہیں۔

10. پسینہ نہ آنا
پانی نہ ہونے کی صورت میں گرمی میں پسینہ نہیں آتا، جس سے جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے اور ہیٹ اسٹروک کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔

11. جلد کا خشک ہونا
پانی کی کمی سے جلد خشک، کھردری اور جھری دار ہو جاتی ہے۔ سردیوں میں جلد پھٹنے کا ایک بڑا سبب بھی پانی کی کمی ہے۔