موسمیاتی تبدیلی سے درختوں میں فنگس کی کمی، ماحول پر اثرات

موسمیاتی تبدیلی سے درختوں میں فنگس کی کمی، ماحول پر اثرات

موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے دنیا بھر میں درخت، انسان اور جانور متاثر ہو رہے ہیں، اور ان میں سے ایک اہم مسئلہ درختوں میں فنگس کی کمی ہے۔

 فنگس درختوں کے لیے ضروری غذائی اجزاء اور پانی فراہم کرتا ہے، اور درخت اکثر اس کی مدد سے اپنی نشوونما پاتے ہیں۔ تاہم، بڑھتی ہوئی گرمی اور خشکی نے ان فنگس نیٹ ورکس کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے، جس سے درختوں اور پودوں کے لیے اہم غذائی اور پانی کی فراہمی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔فنگس اور پودے آپس میں تعاون کرتے ہیں جسے "سوائل کاربن سیکوسٹریشن" کہا جاتا ہے، جس میں کاربن کو ماحول سے جذب کر کے مٹی میں محفوظ کیا جاتا ہے۔

 اس سے زمین کے ماحول میں بہتری آتی ہے اور موسمیاتی تبدیلی کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ فنگائی فاؤنڈیشن، ایس پی یو این اور گلوبل فنگائی جیسی تنظیمیں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں کہ مٹی کے نیٹ ورکس محفوظ ہوں اور زمین کے ماحولیاتی نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔یہ تنظیمیں عالمی سطح پر فنگل نیٹ ورک کے نقشے بنانے کی کوشش کر رہی ہیں تاکہ درختوں اور پودوں کے ماحول کو محفوظ کیا جا سکے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔