بیگم تہمینہ دولتانہ کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

بیگم تہمینہ دولتانہ کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر بیگم تہمینہ دولتانہ شدید علیل ہونے کے باعث پولی کلینک ہسپتال میں داخل کر لی گئی ہیں، جہاں ان کی کامیاب سرجری کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، بیگم تہمینہ دولتانہ کو اپینڈکس کے شدید درد کی شکایت پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی معائنے کے بعد انہیں فوری طور پر داخل کر لیا گیا۔پولی کلینک ہسپتال میں ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی ان کی اپینڈکس کی سرجری کی گئی، جو کہ کامیاب رہی۔ ڈاکٹروں کے مطابق بیگم تہمینہ دولتانہ کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے اور وہ زیرِ علاج ہیں۔سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے بیگم تہمینہ دولتانہ کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔