ناسا کا خلائی مشن مختصر، خلاباز کی طبیعت ناساز ہونے پر زمین واپس بلا لیا گیا

ناسا کا خلائی مشن مختصر، خلاباز کی طبیعت ناساز ہونے پر زمین واپس بلا لیا گیا

ناسا نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر روانہ اپنے چار خلابازوں پر مشتمل مشن کو قبل از وقت ختم کر دیا۔

 مشن کے جلد ختم ہونے کی وجہ ایک خلاباز کی ناساز طبیعت بتائی گئی ہے۔ناسا نے ابھی تک مریض خلاباز کی شناخت یا طبی پیچیدگیوں کی تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں، تاہم اہلکاروں کا کہنا ہے کہ خلاباز کی صحت تسلی بخش ہے۔ناسا کے چیف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر جیمز پولک نے کہا کہ ناسا کی 65 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی طبی مسئلے کی وجہ سے خلائی مشن کو مختصر کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشن میں شامل خلابازوں کی ٹیم، جسے کریو 11 کہا جاتا ہے، میں امریکی خلاباز زینا کارڈمین اور مائیک فنک، جاپان کی JAXA ایجنسی کی کیمیا یوئی اور روسی خلاباز اولیگ پلاٹونوف شامل ہیں۔ یہ ٹیم گزشتہ سال اگست میں اسپیس ایکس کریو ڈریگن کے ذریعے آئی ایس ایس کے لیے روانہ ہوئی تھی اور توقع تھی کہ یہ تقریباً چھ ماہ تک مدار میں قیام کرے گی۔