وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طبیعت ناساز، لندن روانگی معالجین کی اجازت سے مشروط

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طبیعت ناساز، لندن روانگی معالجین کی اجازت سے مشروط

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے اور انہیں گلے میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے۔

 انہوں نے شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس میں اپنا طبی معائنہ کروایا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق، مریم نواز کو آج رات لندن کے لیے روانہ ہونا تھا، مگر ان کی بیرون ملک روانگی طبی معالجین کی اجازت پر منحصر ہوگی۔ اگر ڈاکٹروں نے اجازت دی تو وہ لندن کے سفر پر روانہ ہوں گی۔