وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنی ناساز طبیعت کے باعث کراچی کا ایک روزہ دورہ ملتوی کر دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ کے دورے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور آج کراچی میں متعدد اہم ملاقاتیں کرنے والے تھے۔ ان کے ہمراہ صوبائی کابینہ کے رکن بیرسٹر محمد علی سیف، مینا خان آفریدی، ممبران صوبائی و قومی اسمبلی، سابق سینیٹر محمد علی درانی اور دیگر رہنما بھی موجود ہوتے۔دورے کے دوران علی امین گنڈاپور کا انصاف ہاؤس کراچی کا دورہ، پیر پگاڑا سے ملاقات، اور دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول تھیں۔ تاہم، طبیعت کی ناسازی کے باعث ان کا دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے، اور نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔