بادل پھٹنے سے زیر تعمیر ہوٹل کے قریب مزدوروں کا کیمپ لینڈ سلائیڈنگ کے بعد بہہ گیا
نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع میں اتوار کی صبح بادل پھٹنے سے لینڈ سلائیڈنگ کے بعد کم از کم 9 افراد لاپتا ہوگئے۔بھارتی حکام کے مطابق بادل پھٹنے سے ایک زیر تعمیر ہوٹل کے قریب مزدوروں کے کیمپ کی جگہ جہاں 19 مزدور ٹھہرے ہوئے تھے، لینڈ سلائیڈنگ کے بعد بہہ گیا۔ 10 مزدوروں کو بچا لیا گیا جبکہ 9 لاپتا ہو گئے۔خراب موسم کے باعث چار دھام یاترا کو معطل کیا گیا، اتراکھنڈ میں چار دھام یاترا کو شدید بارش کی روشنی میں ایک دن کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔