بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں 57افراد برفانی تودے تلے دب گئے

ریسکیو اہلکاروں نے10افراد کو زندہ بچا لیا ،47افراد کی تلاش جاری ہے،حکام 
 نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں 57 افراد برفانی تودے تلے دب گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق برفانی تودے میں دبے 47افراد کی تلاش جاری ہے ، ریسکیو اہلکاروں نے 10 افراد کو زندہ بچا لیا۔ تودے  میں دب جانے والے افراد سڑکی کی تعمیر میں مصروف تھے۔حکام نے جمعہ کو بتایا کہ بارڈر روڈز آرگنائزیشن کے پراجیکٹ سائٹ پر کام کرنے والے 57مزدور چمولی میں ہندوستان کے شمالی ترین گائوں مانا کے قریب برفانی تودہ گرنے کے بعد پھنس گئے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ اب تک 10مزدوروں کو بچایا جا چکا ہے۔