ہزاروں افراد بے گھر،سکول بند‘7,700 افراد کو 275 امدادی کیمپوں میں منتقل کردیا گیا
نئی دہلی(آئی این پی )بھارت کی ریاست کیرالہ میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 11 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیرالہ کے وزیراعلی وی ڈی ستھیسان نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز ریاست میں بارشوں اور سیلاب سے متعلق مختلف واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 11 تک پہنچ گئی ہے جبکہ تقریبا 7,700 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرکے 275 امدادی کیمپوں میں رکھا گیا ہے۔شدید بارشوں کے باعث ریاست بھر میں متعدد سکول بند کر دیئے گئے ہیں