موٹروے پولیس کی بارشوں کے پیش نظر ٹریول ایڈوائزری جاری

اسلام آباد(آن لائن)موٹروے پولیس نے بارشوں کے پیش نظر ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔بارش میں ڈرائیونگ کے دوران احتیاطی تدابیراختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ بارش کے دوران سڑکیں پھسلن کا شکار ہو جاتی ہیں جس سے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے لہذا رفتار کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے فاصلہ زیادہ رکھیں۔گاڑی کی لائٹس اور وائپر درست حالت میں رکھیں۔اچانک بریک لگانے سے گریز کریں۔ موبائل فون استعمال نہ کریں اور توجہ مکمل ڈرائیونگ پر رکھیں۔ پہاڑی علاقوں کی جانب سفر کرنے والے ڈرائیورز بالخصوص سیاح ڈرائیونگ میں زیادہ احتیاط برتیں۔