اسلام آباد(آئی این پی ) آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ، جس میں شہریوں کو سفر پر نظرثانی کی ہدایت کی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا نے پاکستان میں موجود غیر یقینی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اپنے شہریوں کے لیے نئی سفری ہدایت جاری کرتے ہوئے پاکستان کے سفر کی ضرورت پر نظرثانی کرنے کا مشورہ دیا۔پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے بھی تازہ ٹریول ایڈوائزری شیئر کی، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال غیر متوقع ہے اور اچانک حالات میں تبدیلی کا امکان موجود ہے۔آسٹریلوی شہریوں کو بڑے اجتماعات، مظاہروں اور احتجاجی سرگرمیوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے