واشنگٹن ،لندن (آئی این پی )امریکا اور برطانیہ نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر اسرائیل کے سفر سے متعلق وارننگ جاری کر دی جبکہ امریکہ سمیت متعدد ممالک نے اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔امریکی سفارتخانے نے مقبوضہ بیت المقدس سے جاری سیکیورٹی الرٹ میں امریکی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موجودہ علاقائی صورتحال کے باعث اپنے سفری منصوبوں پر نظرثانی کریں اور ممکنہ رکاوٹوں کے لیے تیار رہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں امریکی ورچوئل ایمبیسی نے ایران میں رہنے والے امریکی شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کی ہے۔امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری امریکی حکومت کی مدد پر انحصار کیے بغیر ایران سے روانگی کا منصوبہ بنائیں کیونکہ پروازوں کی منسوخی اور تعطل کسی بھی وقت ہو سکتا ہے