واشنگٹن (آئی این پی )موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ دنیا بھر میں زچگی کی صحت اور پیدائش کے نتائج کے خطرے کو بڑھا رہا ہے۔کلائمیٹ سینٹرل کے ایک نئے تجزیے کے مطابق 5سالوں کے دوران موسمیاتی تبدیلوں کی وجہ سے سالانہ اوسط درجہ حرارت میں دگنا اضافہ دیکھا گیا جو تقریبا ً90فیصد ممالک، خطوں اور 63فیصد شہروں میں حاملہ خواتین کے لیے خطرناک حد تک گرم ہیں۔ اس حوالے سے کلائمیٹ سینٹرل کے نائب صدر ڈاکٹر کرسٹینا ڈہل نے کہا کہ شدید گرمی کا ایک دن بھی حمل کی سنگین پیچیدگیوں کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔ حمل کے دوران زائد درجہ حرارت کی وجہ سے حاملہ خواتین کو ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، زچگی کی شدید بیماری، بچے کی مردہ پیدائش اور قبل از وقت پیدائش جیسی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔