نیویارک(آئی این پی )امریکا نے اسرائیل کو ایران سے بچانے کے لیے اپنے انٹرسیپٹر میزائلوں کا 20 فیصد ذخیرہ استعمال کرلیا جسے دوبارہ پورا کرنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔ملٹری واچ میگزین کی رپورٹ کے مطابق ایران سے تنازع کے دوران اندازا 60 سے 80 تھاڈ انٹرسیپٹرز استعمال کیے گئے، ایک تھاڈ انٹرسیپٹر کی لاگت 12 سے 15 ملین امریکی ڈالر کے درمیان ہے، جس کے نتیجے میں ان کے مجموعی اخراجات 810 ملین سے 1.215 ارب امریکی ڈالر تک جا پہنچے۔یہ لاگت ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل حملوں کی قیمت سے کہیں زیادہ ہے۔