گھی و کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 20فیصد تک اضافہ ریکارڈ

دوماہ کے دوران گھی 30سے 120،کوکنگ آئل 50سے 100روپے تک مہنگا کردیاگیا
  لاہور(آئی این پی )دو ماہ کے دوران گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 20فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اوپن مارکیٹ کے بعد یوٹیلیٹی سٹوز پر بھی خوردنی تیل کے دام بڑھ گئے۔ایک طرف مہنگائی میں کمی کے حکومتی دعو ے تو دوسری طرف اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں بے قابو ہوگئیں۔ فیصل آباد میں گھی کی فی کلو قیمت میں 30روپے سے لے کر 120 روپے جبکہ کوکنگ آئل میں 50 روپے سے لے کر 100 روپے تک کا اضافہ ہواہے لوگوں کو بجٹ پھر سے متاثر ہونے لگا۔ڈیلرز کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں را میٹریل مہنگا ہونے سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی گھی کی فی کلو  قیمت میں 40 جبکہ کوکنگ آئل کی قیمت میں 55 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔