لاہور(کرائم رپورٹر)لاہورپریس کلب کے پروگرام‘‘ میٹ دی پریس ’’ میں فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کی جانب سے پریس کلب ممبران کے طبی علاج کے لئے نیشنل ہسپتال ڈیفنس لاہور سمیت تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں میں 20 فیصد مالی معاونت کا اعلان کیا گیا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمود بھٹی نے کہا کہ صحافی برادری میرے دل کے قریب ہے۔ تقریب کے اختتام پر صدر ارشد انصاری نے محمود بھٹی کو لاہور پریس کلب کی اعزازی ممبرشپ کا سوینیئر اور کارڈ پیش کیا۔