ایرانی بیلسٹک میزائلوں نے اسرائیل کے 5 فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا:رپورٹ

 تہران(آئی این پی )ایران کے بیلسٹک میزائلوں نے گزشتہ ماہ ہونے والی 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیل کے 5 فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔یہ بات برطانوی اخبار دی ٹیلیگراف نے  پہلی بار اوریگن اسٹیٹ یونیورسٹی کی جانب سے فراہم کردہ سیٹلائٹ ڈیٹا کے حوالے سے رپورٹ میں بتائی ہے۔اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف)  کے اڈوں اور دیگر حساس مقامات پر حملوں کی تفصیلات اسرائیل میں فوجی سنسرشپ قوانین کے تحت شائع ہونے سے روکی جاتی ہیں، کیوں کہ حکام کا ماننا ہے کہ اس قسم کی معلومات ایران کو اپنے میزائلوں کو بہتر طریقے سے ہدف بنانے میں مدد دے سکتی ہیں۔تا