6ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 20فیصد اضافہ ریکارڈ

1.3ارب ڈالر تک پہنچ گئی ‘چین  535.5 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کیساتھ بڑا شراکت دار 
 اسلام آباد (آئی این پی )مالی سال 2025 کے پہلے نصف میں غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری 20 فیصد بڑھ کر 1.3 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔مالی سال 2025 کے پہلے نصف سال میں 488.4 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل ہوا۔رپورٹ کے مطابق پاور سیکٹر ایف ڈی آئی میں سب سے آگے رہا۔ مالیاتی کاروبار کے شعبے میں 353 ملین ڈالر جبکہ تیل اور گیس کے شعبے میں 166.7 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔چین مالی سال 2025 کے پہلے نصف میں 535.5 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ سب سے بڑا شراکت دار رہا۔