سفارت کاری کے لیے پرعزم، مگر زبردستی کا امن، امن نہیں ہوتا:ایرانی سفیر

امریکا اسرائیل دونوں جارحیت میں شریک تھے ، جاپان میں سفیر پیمان سیدات کا انٹرویو 
 ٹوکیو (آئی این پی )جاپان میں ایران کے سفیر پیمان سیدات نے کہا ہے کہ ایران سفارت کاری کے لیے پرعزم ہے اور ان کے ملک کے دروازے مذاکرات کے لیے کھلے ہیں تاہم اسے کے ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ زبردستی قائم کیا جانے والا امن، امن نہیں ہوتا۔ عرب میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ حقیقی سفارت کاری اختلافات کے باوجود باہمی احترام، برابری اور فریقین کے درمیان تسلی بخش نتائج پر مبنی ہوتی ہے۔ایرانی سفارت کار نے امریکا اور اسرائیل دونوں پر جارحیت کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جوہری تنصیبات پر حملے امریکاکے ساتھ طے شدہ مذاکرات سے دو روز قبل کیے گئے، جس سے بداعتمادی کی خلیج گہری ہوئی۔ انہوں نے کہا بجائے اس کے کہ مذاکرات میں خلل ڈالنے کی مذمت کی جاتی امریکا جارح کے ساتھ جا کھڑا ہو گیا اور انہوں نے اسی مذاکراتی عمل کو دھوکا دیا جس کا وہ حصہ تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ دونوں جارحیت میں شریک تھے اور اس کو انہوں نے ہمارے پرامن جوہری مقامات پر حملے کر کے ثابت کیا۔