اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں تعینات امریکہ کی قائم مقام سفیر نٹالی بیکر نے حکومت کے معاشی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے امریکہ پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب سے جمعے کو امریکا کی ناظم الامور اور قائم مقام سفیر نٹالی بیکر نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ اقتصادی تعاون اور پاکستان کے ترجیحی شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی قائمقام سفیرنٹالی بیکر نے پاکستان کی معاشی پیش رفت کو سراہتے ہوئے ضروری لیکن مشکل ساختی اصلاحات کے نفاذ کے لیے حکومتی عزم کی تعریف کی۔انہوں نے ملک کی اقتصادی بحالی اور طویل مدتی استحکام کے لیے کیے گئے اقدامات کو حوصلہ افزا قرار دیا