ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد قابل عمل راستہ ہے اسحاق ڈار

خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال پر تشویش ہے:نائب وزیراعظم‘دونوں رہنمائوں کا ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہنے پر اتفاق
اسلام آباد(آئی این پی )  نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد قابل عمل راستہ ہے۔دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں گے تاکہ علاقائی امن اور مستحکم تعلقات کو فروغ دیا جا سکے۔