گھریلو حالات سے دلبرداشتہ لڑکی نے نہر میں چھلانگ لگا دی، ڈولفن فورس کے اہلکار نے بچالیا
لاہور(آئی این پی )لاہور کے علاقے شاہدرہ میں موٹرسائیکل سوار نے مبینہ طورپر لفٹ دینے کے بہانے 12 سالہ لڑکا اغواء کرلیا۔پولیس کے مطابق شاہدرہ میں 12 سالہ محمد گھر سے سودا لینے کے لیے نکلا تو نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسے لفٹ دینے کے بہانے اپنے ساتھ بٹھا کر لے گیا۔ملزم کی لڑکے کو موٹرسائیکل پر ساتھ لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے فوٹیج کی مدد سے لڑکے کی تلاش شروع کردی ہے۔ دوسری جانب لاہور کے علاقے باٹا پور میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ لڑکی بی آربی نہر میں کود گئی۔ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق نہر میں چھلانگ لگانے والی 16 سالہ مہرین 2 روز سے لاپتا تھی اور اس کے اغواء کامقدمہ بھی درج تھا۔ ترجمان کے مطابق لڑکی گھریلو حالات سے تنگ تھی، اس نے خودکشی کے لیے نہر میں چھلانگ لگادی، جس پر ڈولفن فورس کے اہلکار ندیم نے نہر میں کود کر لڑکی کی جان بچالی۔ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے لڑکی کوبچانے والی ڈولفن ٹیم کو شاباش اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔