2010 سے ارلی فلڈ وارننگ سسٹم دیا گیا ،جو متعلقہ اداروں کے پاس غیر فعال دفاتر میں پڑا ہے،ذرائع
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) دریائے سوات میں ارلی فلڈ وارننگ سسٹم نصب نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق 2010 سے ارلی فلڈ وارننگ سسٹم دیا گیا لیکن تاحال نصب نہیں ہوسکا، سسٹم متعلقہ اداروں کے پاس غیر فعال دفاتر میں پڑا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دریائے سوات پر ارلی فلڈ وارننگ سسٹم فعال ہوتا تو قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہوتا، ریسکیو، محکمہ آبپاشی، ریلیف اور متعلقہ ادارے ارلی فلڈ وارننگ سسٹم نصب کرنے میں 15 سال بعد بھی ناکام رہے۔