لاہور (کرائم رپورٹر ) شدید گرمی اور جان لیوا حبس میں لیسکو کا ترسیلی نظام متاثرائیر کنڈیشنرز اور پنکھوں کے استعمال سے سسٹم پر لوڈ بڑھ گیارات کے اوقات میں خاص طور پر اکثر گرڈ اسٹیشنز پر جبری لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہاسسٹم کو اوور لوڈ ہونے سے بچانے کے لیے مختلف علاقوں میں 30 منٹ سے 1 گھنٹے تک وقفے وقفے سے بجلی بند ہوتی رہی ٹرانسفارمرز کی خرابی اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہی ،زرائع کے مطابق لیسکو کے عملہ کی جانب سے انفرادی شکایات کو نظر انداز کیا جاتا ہے، لیسکو کی دن کے اوقات میں طلب 3498 میگاواٹ ہے لیسکو کے طلب سے زائد 3550 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے،شام اور رات کے اوقات میں لیسکو کی طلب 5 ہزار میگاواٹ تک پہنچ جاتی ہے، رات کے اوقات میں طلب بڑھنے پر فورس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا جاتا ہے،تاہم تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہنا معمول بن گیا ہے