جاپان میں 7.1 شدت کے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی

جاپان میں 7.1 شدت کے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی

جاپان میں دو روز قبل آنے والے 7.1 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 30 ہو گئی ہے، جس کی تصدیق جاپانی وزیراعظم نے کی ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کے مطابق تباہ ہونے والے ایک شاپنگ مال کے ملبے سے مزید چار لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ ریسکیو ٹیموں نے اب تک وہاں سے 10 افراد کو بحفاظت زندہ بھی نکال لیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے باعث گھروں، پلوں اور دیگر عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ متعدد علاقوں میں بنیادی ڈھانچہ متاثر ہوا۔زلزلے کے بعد مختلف مقامات پر آگ بھی بھڑک اٹھی، جس پر قابو پانے کے لیے امدادی اداروں نے کارروائیاں کیں۔ حکام کے مطابق ہزاروں افراد اب بھی بجلی، پانی اور دیگر بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی اور بحالی کا عمل جاری ہے۔