صوابی کے گدون امازئی میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 37 پہنچ گئی

صوابی کے گدون امازئی میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 37 پہنچ گئی

صوابی کے دشوار گزار پہاڑی علاقے گدون امازئی میں شدید بارش، کلاوڈ برسٹ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 37 تک پہنچ گئی ہے۔

 مقامی ذرائع کے مطابق ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری ہے اور خدشہ ہے کہ ابھی بھی کئی افراد ملبے کے نیچے موجود ہیں۔گاؤں دالوڑی بالا میں 37 افراد مکانات کے ملبے میں دب کر ہلاک ہوئے، جن میں 18 افراد کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد تدفین کر دی گئی، جبکہ چار دیگر لاشیں سرکوئی پایاں میں دفن کی گئیں۔صوابی میں کل 40 میں سے 15 مکانات مکمل طور پر تباہ اور 25 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے، امدادی کارروائیاں تیسرے روز بھی جاری ہیں۔دریں اثنا کرنل شیر خان کلے میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے نوجوان کی لاش بھی نکال لی گئی ہے۔