جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شمال مشرقی علاقوں میں رہنے والے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
حکام کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.7 ریکارڈ کی گئی، تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلے کے بعد حکام نے یہ بھی واضح کیا کہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے اور صورتحال زیر نگرانی ہے۔ مقامی انتظامیہ نے شہریوں سے حفاظتی اقدامات اپنانے اور غیر ضروری خطرناک علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔یہ زلزلہ جاپان کے لیے یاد دہانی ہے کہ ملک زمین کی زلزلہ خیز پٹی پر واقع ہے، اور یہاں ایسے زلزلے معمول کے مطابق پیش آتے ہیں، مگر زیادہ تر صورتوں میں بروقت اقدامات سے نقصان کم کیا جاتا ہے۔