لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر لاہور میں جدید پولیسنگ اور ٹیکنالوجی کے مؤثر امتزاج کے تحت 20 خصوصی "غیر متحرک پوائنٹس" قائم کر دیے گئے ہیں، جہاں ڈولفن اسکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ (پی آر یو) کی 20 ٹیمیں دو شفٹوں میں مسلسل فرائض انجام دے رہی ہیں۔ترجمان ڈولفن کے مطابق ان خصوصی پوائنٹس پر سیف سٹی کے کیمروں سے موصول ہونے والی کالز اور الرٹس کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف جرائم میں مطلوب آٹھ گاڑیاں برآمد کی گئیں۔ برآمد ہونے والی گاڑیوں میں دو جعلی نمبر پلیٹ والی، ایک چوری شدہ، دو ٹمپرڈ، ایک بلیک لسٹ گاڑی شامل ہے، جبکہ دو گاڑیوں کو ضروری تصدیق اور قانونی کارروائی کے بعد موقع پر ہی چھوڑ دیا گیا۔ایس پی ڈولفن بلال احمد نے بتایا کہ شہر کے حساس مقامات پر 20 سے زائد ٹیمیں سیف سٹی الرٹس پر فوری ردعمل کے لیے تعینات ہیں،