لاہور: مون سون بارشوں کا نیا اسپیل کل دوبارہ پاکستان میں داخل ہوگا، جس کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ پنجاب میں تقریباً تین روز تک برقرار رہے گا، تاہم یہ اسپیل گزشتہ سسٹم کے مقابلے میں زیادہ طاقتور نہیں ہوگا۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون کا حالیہ سسٹم ختم ہو چکا ہے، تاہم ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں مختصر دورانیے کی بارش کا امکان موجود ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں میں کمی کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔