اسلا م آباد(آئی این پی )اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیلئے آنے والا امیدوار فزیکل ٹیسٹ میں جان کی بازی ہار گیا۔پولیس کے مطابق بھرتی ٹیسٹ کے لئے آنے والا 25 سالہ اسحاق دوڑ کے دوران اچانک گرکر بیہوش ہوا جسے فوری طور پر ذریعے پمز اسپتال ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا گیا ۔اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے ڈاکٹرز کے مطابق نوجوان راستے میں ہی دم توڑ چکا تھا، جاں بحق ہونے والے اسحاق کا تعلق سرائے نورنگ لکی مروت سے تھا۔