لاہور(کرائم رپورٹر)ریلویز پولیس ٹریننگ اسکول والٹن میں بھرتی کے لیے فزیکل امتحان میں شامل ہونے والے جعلساز کو اصل امیدوار سمیت گرفتار کرلیا۔ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق ملزم خضر اصل امیدوار احسن اقبال کی جگہ کانسٹیبل کے فزیکل امتحان دوڑمیں شریک ہونے کے لیے ٹیسٹ سینٹر پہنچا، دوڑ مکمل ہونے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز عبدالرب چوہدری کی نگرانی میں کمیٹی نے جانچ پڑتال کی تو امیدوار جعلی نکلاجعلی امیدوار خضر کے پاس اصل امیدوار کی رول نمبر سلپ اور شناختی کارڈ موجود تھا جو اس کے ظاہری حلیے سے مختلف نکلاسپر وائزری کمیٹی کے اجمل، مطلوب، خضر اور زاہد نے اصل امیدوار احسن کو بھی موقع پر طلب کرکے گرفتار کرلیا۔ امیدوار نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے خضر کو کانسٹیبل بھرتی میں دوڑ کے لیے 50 ہزار روپے دیے۔دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ ریلویز پولیس مغلپورہ ورکشاپس میں مقدمہ درج کر لیا گیامزید تفتیش جاری ہے۔