ساڑھے12 ہزاراساتذہ کی بھرتی کیلئے اڑھائی لاکھ امیدوار

سکولوں میں بھرتی کیلئے رجسٹریشن جاری، اساتذہ کو کنٹریکٹ پر رکھا جائے گا 
 اپلائی میں مشکلات،محکمہ سکول ایجوکیشن اپنا پورٹل درست کرے:امیدوار
لاہور(کرائم رپورٹر)سکولوں میں ساڑھے 12 ہزارعارضی اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے5روز میں اڑھائی لاکھ سے زائد امیدوار سامنے آگئے۔محکمہ سکول ایجوکیشن نیصوبے بھر میں ساڑھے 12 ہزار عارضی اساتذہ کی بھرتی کاعمل شروع کیا ہے جس کیلئے اڑھائی لاکھ سے زائد اساتذہ نے رجسٹریشن کروا لی ہے۔ اپلائی کرنے کیلئے 30 جنوری آخری تاریخ مقررہے۔صوبے میں ایک لاکھ سے زائد اساتذہ کی سیٹیں خالی ہیں۔عارضی اساتذہ کو یکم فروری سے 31 مئی تک کنٹریکٹ پر رکھا جائے گا جس میں توسیع کافیصلہ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد کارکردگی کو دیکھ کر کیا جائے گا۔امیدواروں کا کہنا ہے کہ اپلائی کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے،محکمہ سکول ایجوکیشن اپنے پورٹل کو درست کرے۔