روس کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت

کراچی (خصوصی رپورٹ )گورنر کامران ٹیسوری نے روس کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے جب کہ روسی سفیر البرٹ کوریو کی برگر اور مٹکا چائے سے تواضع کی گئی۔روسی سفیر البرٹ کوریو اسلام آباد سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی دعوت پر قونصل جنرل انڈرے فیڈرف کے ہمراہ گورنر ہاوس کراچی پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور مہمانوں کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔اس موقع پر گورنر سندھ اور روسی سفیر نے مل کر پرچم کشائی کی جب کہ روسی سفیر نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے اور شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔ اس ملاقات میں جہاں دونوں ممالک کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا وہیں کامران ٹیسوری اور روس کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔