دونوں ممالک کے وفود کی سطح پر اہم مذاکرات، اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ نے مشترکہ صدارت کی
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان اور کویت کے درمیان وفود کی سطح پر اہم مذاکرات ہوئے، اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کی مشترکہ صدارت ہوئی۔پاکستان، کویت کا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق اور تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی سمیت متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم کا اظہارکیاگیا۔پاکستان اور کویت نے باقاعدہ ادارہ جاتی تعاون اور اعلیٰ سطحی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں ممالک کا عالمی فورمز پر قریبی تعاون اور رابطے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔کویتی وزیر خارجہ نے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔کویتی وزیر خارجہ نے کورونا وبا کے دوران پاکستان کی حمایت پر اظہارِ تشکرکیا۔اسحاق ڈار کا پاکستان، کویت برادرانہ تعلقات مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔