وزیراعظم کی کویت کے ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

ملاقات میں  امن و استحکام اور خوشحالی کے فروغ کیلئے پاک کویت مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم  شہباز شریف کی نیویارک میں کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد الصباح سے ملاقات ہوئی جس دوران وزیراعظم شہباز شریف نے تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا جبکہ امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف اور کویتی ولی عہد کی ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور کویت کے مضبوط اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔   امن و استحکام اور خوشحالی کے فروغ کیلئے پاک کویت مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔