حلقہ ایل اے 12 کی ویڈیو میں مبینہ دھاندلی واضح طور پر دکھائی دیتی ہے:سابق وزیراعظم کی پریس کانفرنس
اسلام آباد(آئی ا ین پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ جن حلقوں میں دھاندلی کے شواہد موجود ہیں، وہاں قانون کے مطابق کارروائی اور فیصلے کیے جائیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ حلقہ ایل اے 12 کی ویڈیو میں مبینہ دھاندلی واضح طور پر دکھائی دیتی ہے اور انہوں نے اس حوالے سے ثبوت بھی متعلقہ حکام کو فراہم کیے ہیں۔ ثبوت دیکھ کر چیف الیکشن کمشنر فیصلہ کریں، کیا یہ ناجائز مطالبہ ہے؟انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سے اس معاملے پر سوال اٹھائے 48 گھنٹے گزر چکے ہیں، تاہم ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ان اعتراضات پر توجہ دی جائے