سیاستدانوں کو ملکی سلامتی کیلئے مل بیٹھ کر سوچنا ہوگا اگر یہ ملک ہوگا تو ہم سب ہوں گے
اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے ملک کو دہشت گردی سے بچانے کیلئے گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ آئین کے مطابق ہے ،سیاستدانوں کو ملکی سلامتی کیلئے مل بیٹھ کر سوچنا ہوگا اگر یہ ملک ہوگا تو ہم سب ہونگے اگر یہ نہیں تو پھر کچھ بھی نہیں ہوگا۔جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ گورنر راج اور ایمرجنسی آئین میں شامل ہیں لیکن جمہوریت پسند لوگ اس کو پسندیدہ نہیں سمجھتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بعض اوقات نہ چاہتے ہوئے بھی ایسے اقدامات اٹھانے پڑتے ہیں اور ہم نے بلوچستان میں اپنے ہی حکومت کے خلاف گورنر راج کا نفاذ کرنا پڑا ۔انہوں نے کہاکہ قانونی اور آئینی طور پر ملک کے مایہ ناز ووکلا تشریف فرما ہیں ۔ہمارے رویے اور طریقہ کار سے بہت اثر پڑتا ہے