پیپلز پارٹی کے امیدوار دوست محمد کھوسہ نے دھاندلی کے سنجیدہ الزامات لگائے ہیں:پرویز اشرف

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے این اے 185 میں پارٹی امیدوار کے تحفظات پر شدید اظہار تشویش کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سے نوٹس اور غیرجانبدارانہ تحقیقات اور ایکشن کا مطالبہ کیا ہے ۔ ایک بیان میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار دوست محمد کھوسہ نے دھاندلی کے سنجیدہ الزامات لگائے ہیں۔ایک بیان میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ دونوں جماعتوں میں معاہدہ تھا کہ انکا رنر اپ ضمنی الیکشن لڑیگا اور دوسری جماعت حمایت کریگی ۔ این اے 185 ڈیرہ غازیخان میں ن لیگ کی طرف سے اس معاہدے کی پاسداری نہیں کی گئی۔